یمنی فوج نے ایرانی اور حزب اللہ کے جنگجو پکڑ لیے

یمنی فوج نے ایرانی اور حزب اللہ کے جنگجو پکڑ لیے

صنعا: یمنی فوج نے ایرانی ماہرین سمیت لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجووں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس امر کا انکشاف یمنی شہر الجوف کے گورنر امین العکیمی نے کیا ہے۔

الجوف کے گورنر نے کہا کہ ہم نے ملک کی آئینی حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث متعدد ملیشیاوں کے ارکان سمیت ایرانی ماہرین اور حزب اللہ کے کارکنوں کو جنگی قیدی بنایا ہے۔ گرفتار ہونے والے غیر ملکی مقامی باغیوں کو اہم معلومات سمیت یمن میں اپنا رسوخ بڑھانے کے طریقوں سے متعلق تربیت فراہم کر رہے تھے۔

باغیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ الجوف میں فوج کے ساتھ ان کے حالیہ تصادم کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔ العکیمی نے مزید بتایا کہ گورنری کے 80 فیصد علاقے کو ایسے باغیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ باغی ملیشیائیں الجوف کی مختلف شاہراوں اور رہائشی کالونیوں کے گرد بارودی سرنگوں کا جنگل چھوڑ کر فرار ہوئی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق شہر سے ایک لاکھ تیسہزار دھماکا خیز مواد پر مشتمل اسلحہ ملا ہے جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ باغی یمنی عوام سے بدلا لینا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں