اومان میں ایئر کنڈیشنڈ بس سٹاپ بنائے جائیں گے

اومان میں ایئر کنڈیشنڈ بس سٹاپ بنائے جائیں گے

مسقط: اومان میں 2017  میں موسم گرما کے آغاز سے قبل 3 مختلف مقامات پر ایئرکنڈیشنڈ بس سٹاپ بنائے جائیں گے۔

مواصلات کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تینوں ایئرکنڈیشنڈ بس سٹاپس کو تجرباتی طور پر چیک کرنے کے لئے بنا یا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کا لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017میں مواصلات کمپنی 118نئی بسوں کو عوام کی سہولت کے لئے لا رہی ہے یہ بسیں صبح 6بجے سے لے کر رات 9بجے تک 15منٹ کے وقفے سے مسلسل چلیں گی۔ 
 

مصنف کے بارے میں