دبئی میں غیر ملکیوں کےلئے 17یوم کے اندر ہیلتھ انشورنس لازمی قرار

دبئی میں غیر ملکیوں کےلئے 17یوم کے اندر ہیلتھ انشورنس لازمی قرار

دبئی میں تمام غیر ملکیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کو لازمی قرار دیتے ہوئے حکومت نے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

دبئی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 31دسمبر کے بعد ہیلتھ انشورنس نہ کروانے پر کم سے کم 5سو درہم ماہانا جرمانہ کیا جائے گا۔ ہیلتھ انشورنس کی نئی پالیسی  پر دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افئیر کے اشتراک سے اس قانون پر عملدرآمد یکم جنوری سے کر دیا جائے گا۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نئے ویزوں کو جاری کرنے سے قبل ہیلتھ انشورنس کو لازمی کر دیا گیا ہے۔
 

مصنف کے بارے میں