مودی سرکار نے مسلمانوں سے مذ ہبی آزادی بھی چھین لی، فضائیہ کے داڑھی والے ملازمین پر ایسی پابندی کہ ۔۔۔

مودی سرکار نے مسلمانوں سے مذ ہبی آزادی بھی چھین لی، فضائیہ کے داڑھی والے ملازمین پر ایسی پابندی کہ ۔۔۔

نئی دہلی: مودی سرکار نے مسلمانوں سے مذ ہبی آزادی بھی چھین لی، بھارتی سپریم کورٹ نے فضائیہ کے مسلمان ملازمین کے داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔ 

آفتاب احمد انصاری کو داڑھی رکھنے کے جرم میں فضائیہ سے برخاست کردیا گیا، انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر وہاں پر بھی انصاف نا ملا۔ انصاری کا موقف تھا کہ دستور ہند کے تحت انہیں مذہبی آزادی کا حق حاصل ہے لہذا سکھ فوجیوں کی طرح انہیں بھی داڑھی بڑھانے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آفتاب احمد انصاری کے موقف کو خاطر میں نا لاتے ہوئے یہ حکم صادر کیا گیا ہے کہ فضائیہ میں کام کرنے والے مسلمان داڑھی نہیں رکھ سکتے کیونکہ اسلام میں داڑھی لازمی قرار نہیں دی گئی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ بال بڑھانے یا داڑھی رکھنے کی اجازت اسی بنیاد پر دی جاسکتی ہے کہ متعلقہ شخص کے مذہب میں بال یا داڑھی کٹوانے پر پابندی ہو۔

مصنف کے بارے میں