چودھری نثار کا آصف زرداری کو فون، کیا معاملات طے ہو گئے؟

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دبئی میں موجود پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا

چودھری نثار کا آصف زرداری کو فون، کیا معاملات طے ہو گئے؟

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دبئی میں موجود پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا ۔

نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کی شدید تنقید کا نشانہ بننے والے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آصف زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے بلاول کے چار مطالبات کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھر ی نثار علی خان نے آج 4بجے پنجاب ہاﺅس میں اہم پریس کانفرنس بھی کرنا تھی جو انہوں نے آصف علی زرداری سے گفتگو کرنے کے بعد ملتوی کر دی ہے ۔ 

یار ہے چودھری نثار علی خان ان دنوں بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کی دیگر مرکزی قیادت کی تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کو پیش کردہ 4مطالبات میں ایک مطالبہ چودھری نثار علی خان کے استعفیٰ کا بھی ہے ۔