اگر آپ بھی امپورٹڈ کھانے خریدکرفخر محسوس کرتے ہیں تو یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کی پریشانی بڑھ جائے گی

اگر آپ بھی امپورٹڈ کھانے خریدکرفخر محسوس کرتے ہیں تو یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کی پریشانی بڑھ جائے گی

اسلام آباد: مہنگے سٹورز اور بڑی مارکیٹس میں امپورٹڈ کھانے بڑے اہتمام سے سجائے جاتے ہیں ،ان کی قیمت مقامی کھانوں سے بہت زیادہ بھی ہوتی ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگ انہیں خرید کر فخرکرتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مقامی کھانے ان کھانوں سے کئی وجوہات کے باعث بہتر ہوتے ہیں۔آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
جسم کو فائدہ: مقامی کھانے ہمارے جسم کے لئے زیادہ بہتر اس لئے ہوتے ہیں کہ انہیں مقامی ماحول کے مطابق اگایا اور بنایا جاتا ہے جبکہ باہر والے کھانے جس جگہ بنائے جاتے ہیں وہیں کے ماحول کے مطابق ہوتے ہیں۔ہمارا جسم مقامی ماحول میں پیدا ہونے والے کھانوں کو جلد قبول کرتا ہے۔
تازہ پن:مقامی کھانوں میں تازہ پن ہوتا ہے جبکہ امپورٹڈ کھانوں میں ایسا نہیں ہوتا۔آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ اگر امپورٹڈکھانے دیگر ممالک سے منگوائے جاتے ہیں اور انہیں پاکستان میں پہنچنے وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے ان کی تازگی پر سوالیہ نشان ہمیشہ رہتا ہے۔
ذائقے میں فرق: امپورٹڈ کھانوں اور مقامی کھانوں کے ذائقے میں ایک اور بڑا فرق ذائقے کا ہے۔ پاکستان میں اگائی جانے والی مکئی اور امریکہ سے منگوائی گئی مکئی میں زمین آسمان کا فرق ہے اور مقامی مکئی کا ذائقہ اچھا ہے۔
معاشی استحکام: اگر آپ مقامی اشیاءخریدیںگے تو اس سے کسان کو فائدہ ہوگا اور آپ کا پیسہ باہر جانے کی بجائے ملک میں ہی رہے گاجس کی وجہ سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔پاکستان کی 70فیصد سے زائد آبادی دیہات میں رہتی ہے اور دیہات میں بہتری آنے سے شہروں کی ترقی بھی یقینی ہوگی۔