ماہرہ خان نے کی عالیہ بھٹ کے اشتہار کی نقل

ہر ملک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گانوں، فلموں اور ڈراموں کی نقل کی جاتی رہی ہے

ماہرہ خان نے کی عالیہ بھٹ کے اشتہار کی نقل

ہر ملک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گانوں، فلموں اور ڈراموں کی نقل کی جاتی رہی ہے، تاہم اشتہارات کے کریٹیو آئیڈیاز کی نقل کو زیادہ اچھا نہیں سمجھا جاتا، حالیہ مثال پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا موبائل فون کے لیے ایک اشتہار ہے جو کہ بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے اشتہار کی مکمل نقل کے طور پر سامنے آگیا۔ماہرہ خان نے ایک موبائل فون کمپنی کے لیے ایک ایسے اشتہار کی شوٹنگ کی، جس فون میں سیلفی کیمرے کے ساتھ اب فلیش بھی دستیاب ہے۔

ویسے دیکھنے میں تو یہ اشتہار نہایت شاندار نظر آیا، جبکہ ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت اور شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں۔

لیکن غور کرنے پر اندازہ ہوا کہ یہ اشتہار بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ایک موبائل فون اشتہار کی مکمل نقل ہے۔

عالیہ بھٹ کا اشتہار بھی ایک ایسے ہی فون کے بارے میں ہے جس میں سیلفی کیمرے کے ساتھ فلیش کی سہولت دستیاب ہے، ان دونوں اداکاراوں کے اشتہارات میں ایک سا سیٹ، ایک موضوع، اور ایک جیسے ڈائیلاگ شامل کیے گئے ہیں۔

ویسے تو یہ دونوں ہی اداکارائیں اپنے اپنے اشتہارات میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں، لیکن اگر تخلیقی نظریہ سے دیکھا جائے تو امید کی جاسکتی تھی کہ کچھ اپنا خیال، مخلتف سیٹ یا نئے ڈائیلاگز اشتہار میں شامل کیے جاسکتے تھے۔