وزیراعظم نوازشریف کے کھانے کا بل اتنا زیادہ کہ ہر کوئی سن کر پریشان ہو گیا

وزیراعظم نواز شریف جب چند روز پہلے بلوچستان گئےتوصرف کھانے کا بل ہی سوا 34 لاکھ روپے بنوا کر آگئے

وزیراعظم نوازشریف کے کھانے کا بل اتنا زیادہ کہ ہر کوئی سن کر پریشان ہو گیا

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کھانے کے شوقین ہیں یہ بات سب جانتے ہیں لیکن اتنا زیادہ کھانا کھائیں اور اس کا بل اتنا زیادہ ہو گا کسی نے سوچا نہیں تھا۔ وزیراعظم نواز شریف جب  چند روز پہلے بلوچستان گئےتوصرف کھانے کا بل ہی سوا 34 لاکھ روپے بنوا کر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے 13 دسمبر کو بلوچستان کا دورہ کیا تھا جس کیلئے صوبائی انتظامیہ نے اعلیٰ انتظامات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وزیر اعظم کی آمد سے دو دن پہلے ہی کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کو کھانے اور کیٹرنگ کا ٹھیکہ دے دیا گیا . کھانے کے اس ٹھیکے کی مالیت صرف 34 لاکھ 25 ہزار روپے تھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمانوں نے کیٹرنگ کے اخراجات کے علاوہ صرف ایک وقت کا کھانا ساڑھے پانچ ہزار روپے فی کس میں کھایا۔ وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر مہمانوں کیلئے ہوٹل انتظامیہ نے 19 لاکھ 25 ہزار روپے کا کھانا تیار کیا جبکہ مہمانوں کی نشست و برخاست کیلئے 15 لاکھ روپے کی تزئین و آرائش کی گئی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پروپوزل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ حکومت بلوچستان کے سیکرٹری فنانس اکبر حسین درانی کے نام جاری کیا گیا تھا ۔