اگر کھانا پکاتے ہوئے یہ کام کریں تو آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی

پاکستانی کھانوں کی سب سے اہم بات ان کا مزیدار ذائقہ ہے جو کہ پیاز،ادرک،لہسن، دھنیہ اور مصالحہ جات سے بنتا ہے

اگر کھانا پکاتے ہوئے یہ کام کریں تو آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی

کراچی:  پاکستانی کھانوں کی سب سے اہم بات ان کا مزیدار ذائقہ ہے جو کہ پیاز،ادرک،لہسن، دھنیہ اور مصالحہ جات سے بنتا ہے۔ان کھانوں کو بنانے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے لہذاہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس کی مدد سے آپ کھانا بنانے کے وقت کو کم کرسکتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ ادرک، لہسن اور پیاز وغیرہ کا پیسٹ ایڈوانس میں بناکر فریج میں رکھیں۔
ایک کپ ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنانے کے لئے تین سے چار لہسن لیں اور اس میں تین اونس ادرک ڈالیں۔انہیں اچھی طرح بلینڈر میں باریک کریں اور اسے کیوبس میں ڈال کر فریز کردیں۔جب بھی ضرورت ہونکال کر ہانڈی میں ڈال کر کھانابنالیں۔
چار سے پانچ پیاز لیں اور کا کر باریک کرلیں۔اب انہیں تیل میں فرائی کریں اور 15منٹ بعد نکال کر ان پر نمک چھڑکیں۔اب اسے فریج میں کسی کنٹینر میں رکھیں تاکہ نمی سے محفوظ رہے۔جب بھی ہانڈی بنانی ہونکال کر اسے استعمال کریں۔
آلو کوگلانے کے لئے۔آلو لے کر اس کے چھلکے اتاریں اور اس میں چھری سے سوراخ کرکے ایک براﺅن کاغذ میں رکھ کر پانچ سے چھ منٹ تک مائیکروویو کریں۔اس سے نکلنے والی بھاپ کاغذ کی وجہ سے اندر رہے گی اور آلو گل جائیں گے۔اب چاہیں تو اسے سموسوں یا پراٹھوں میں استعمال کرلیں۔
آپ کو چاہیے کہ ٹماٹروں کو اچھی طرح باریک کریں اور ان میں تھوڑا سا سرکہ ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ جب بھی ہانڈی بنانی ہونکال کر دو چمچ ڈالیں اور فوراًکھانا بنالیں۔