وہ ورزشیں جو ذیابیطس کے افراد کے لئے انتہائی مفید ہیں

ذیابیطس ایک موذی مرض ہے جس میں انسان کا جسم آہستہ آہستہ بیماریوں کا شکار ہونے لگتا ہے لیکن کچھ ورزشیں ایسی بھی ہیں جن پر عمل کرکے آپ اس مرض کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔

وہ ورزشیں جو ذیابیطس کے افراد کے لئے انتہائی مفید ہیں

لندن:  ذیابیطس ایک موذی مرض ہے جس میں انسان کا جسم آہستہ آہستہ بیماریوں کا شکار ہونے لگتا ہے لیکن کچھ ورزشیں ایسی بھی ہیں جن پر عمل کرکے آپ اس مرض کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔
سوئمنگ:  ایک ایسی ورزش ہے جس میں آپ کے پٹھے تو حرکت میں آتے ہیں لیکن جوڑوں پر زیادہ زور نہیں پڑتا جس کی وجہ سے اسے ذیابیطس کے لئے بہترین ورزش قرار دیا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے علاوہ یہ ذہنی تناﺅ کو کم کرنے کے ساتھ کولیسٹرول لیول کو بھی ٹھیک کرتی ہے۔

ڈانس:  یہ نہ صرف جسمانی طور پر ہمیں مضبوط کرتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے یاداشت میں بھی خوشگوار تبدیلی آتی ہے۔ ذیابیطس کی وجہ سے وزن میں بے اعتدالی آتی ہے لیکن ڈانس کرنے سے وزن والے مسائل بہتر ہوتے ہیں۔آپ چاہیں تو کرسی پر بیٹھ کر بھی ہل سکتے ہیں اس عمل سے بھی جسم کو فائدہ ہوگا، آدھ گھنٹہ تک ڈانس کرنے سے 150کیلوریز کم ہوتی ہیں ۔

واکنگ:  ہر روزصبح سویرے اٹھیں اور کسی کھلی جگہ پر آدھ گھنٹہ تک واک کرنے سے جسم کو تازگی ملے گی۔ ایک ہفتے میں صرف150منٹ تک کی واک آپ کے جسم کے لئے کافی ہے۔آپ چاہیں تو ہفتے میں دو دن آرام کرنے کے ساتھ باقی پانچ دن 30منٹ کی واک کرکے جسم کو چاک و چوبند بناسکتے ہیں۔

تائی چائی: یہ ایک روایتی چینی ورزش ہے جس میں جسم کے اعضاءکو آہستہ آہستہ حرکے دی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے جسمانی صحت میں بہتری آنے کے ساتھ دماغی استطاعت بھی بہتر ہوتی ہے۔ ایسے افراد جنہیں ٹائپ 2کی ذیابیطس لاحق ہوانہیں یہ ورزش بہت فائدہ دیتی ہے۔دن میں صرف30منٹ تک یہ ورزش کرکے آپ اپنے جسم کو ذیابیطس کے خطرات سے بچاسکتے ہیں۔

سائیکل چلانا: آپ کو چاہیے کہ باقاعدگی کے ساتھ سائیکل چلائیں،آپ چاہیں تو ایسی سائیکل کا استعمال بھی کرسکتے ہیں جو ایک جگہ کھڑی ہوتی ہے اور ورزش کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے ٹانگوں کو خون کی سپلائی بہتر ہوتی ہے اور اعضاءکی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔