متنازعہ سائبر قانون منظور ہو گیا

متنازعہ سائبر قانون منظور ہو گیا

بنکاک: تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کا تیار کردہ سائبر قانون پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔ اِس متنازعہ قانون کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تنقیدی ویب سائٹس کو پوری طرح اپنی تحویل میں لے سکے گی۔

سن 2014 میں تھائی فوج کے سربراہ کی جانب سے سویلین حکومت برخاست کر کےحکومت سنبھالنے کے بعد سے آزادیٴ اظہار پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ فوجی حکومت نے احتجاج اور مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ کئی حکومت مخالف ویب سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں