جسم کے مختلف حصوں کے پھڑ پھڑانے سے متعلق لوگوں کے دلچسپ عقائد

جسم کے مختلف حصوں کے پھڑ پھڑانے سے متعلق لوگوں کے دلچسپ عقائد

جسم کے مختلف حصوں کا پھڑپھڑانے سے متعلق لوگ عجیب و غریب اور دلچسپ عقائد رکھتے ہیں جو رفتہ رفتہ انسانی معاشروں کا حصہ بن گئے ہیں پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
سیدھی آنکھ اور پلکوں کا پھڑپھڑانا: اکثر معاشروں میں اسے خوش قسمتی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ ایشیا بالخصوص پاکستان میں اسے دولت کے آنے سے تعبیر کرتے ہیں۔
بائیں آنکھ کا پھڑپھڑانا: بائیں آنکھ کا پھڑپھڑانے کو بدقسمتی اور دولت میں کمی کا اشارہ سمجھا جاتا ہے۔
انگھوٹے کا پھڑپھڑانا: بائیں پاوں کےانگھوٹے کا پھڑپھڑانا اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے ٹاسک میں کامیابی حاصل کرلیں گے جبکہ تمام خواہیشیں تیزی سے پوری ہوجائیں گی۔ یہ دشمن پر فتح کی بھی علامت ہے۔
دائیں پاوں یا بائیں ہاتھ کےانگھوٹے کا پھڑپھڑانا: یہ بدقسمتی اور ناکامی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ یہ پیش آنے والی مشکلات کی بھی علامت ہے۔
بائیں کہنی کا پھڑپھڑانا: یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ آپ غیر ضروری طور پریشان ہیں اور کسی خاص ایشو پر غیر ضروری طور پر زیادہ سوچ رہے ہیں اس لیے آپ کے ایسے حالات میں پرسکون رہیں۔
دائیں کہنی کا پھڑپھڑانا: یہ اس بات کی علامت ہے ایک انتہائی اجنبی شخص مختصر وقت ک لیے آپ کی زندگی میں آکر آپ کو فائدہ دینے والا ہے۔
دائیں ہاتھ کی انڈیکس انگلی کا پھڑپھڑانا: یہ اس جانب اشارہ ہے کہ آپ کو امتحان یا شادی یا پھر محبت میں کامیابی ہونے والی ہے اگرچہ نتائج میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
دائیں ہاتھ کی درمیان انگلی کا پھڑپھڑانا: یہ انگلی سیارہ زحل کو ظاہر کرتی ہے اور اگر یہ سیارہ کسی کے حق میں ہو تو اس سے بڑے پیمانے پر فوائد ملنے کے امکانات ہوتے ہیں جو طویل عرصے تک رہتے ہیں۔
سیدھ ہاتھ کی چھوٹی انگلی: یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اچھی خبر آپ کو ملنے والی ہے، یہ سیارہ مریخ کو ظاہر کرتی ہے جس کا مطلب ہے کہ نتائج جلد ملیں گے جبکہ اس سے ملنے والے نتائج بائیں ہاتھ کی انگلی سے بالکل برعکس ہوتے ہیں۔
ماتھے کا پھڑپھڑانا: یہ نفع، فائدہ اور کامیابی کی علامت ہے۔
آنکھوں کی بھویں: سیدھی آنکھ کی بھووں پھڑپھڑانا کامیابی اور اچھی خبر جبکہ بائیں کا مطلب بری خبر اور پریشانی کی جانب اشارہ ہے۔
ناک کا پھڑپھڑانا: تعلیمی میدان میں کامیابی کی جانب اشارہ کرتا ہے جبکہ ہونٹوں پھڑپھڑانا محبت میں اچھی خبر کی علامت ہے۔
کان کا پھڑپھڑانا: سیدھے کان کا پھڑپھڑانا: مثبت سمت اشارہ ہے اور جلد اچھی خبر ملنے کی امید ہے جبکہ بائیں کان کا پھڑپھڑانا بری خبر اور مشکلات کی جانب اشارہ کرتا ہے۔