روس نے پاک چین اقتصادی راہ داری کی حمایت کر دی

روس نے پاک چین اقتصادی راہ داری کی حمایت کر دی،روس نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اقتصادی راہ داری کو یوریشیائی اقتصادی یونین کے ساتھ ملا نا چاہتا ہے

روس نے پاک چین اقتصادی راہ داری کی حمایت کر دی

اسلام آباد: روس نے پاک چین اقتصادی راہ داری کی حمایت کر دی،روس نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اقتصادی راہ داری کو یوریشیائی اقتصادی یونین کے ساتھ ملا نا چاہتا ہے۔

پاکستان میں روسی سفیر الیکسی ڈی ڈوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اقتصادی راہ داری پاکستان کی معیشت اور علاقائی رابطوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔

روسی سفیر نے بتایا کہ روس بھی یوریشیائی اقتصادی یونین کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے، اس کے بعد روس چاہے گا کہ یوریشیائی اقتصادی یونین کو سی پیک سے ملا دے، اس سلسلے میں روسی حکومت چین سے بات چیت کرے گی۔