وہ ایک بلڈ گروپ جس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو گندم کے استعمال میں بے حد احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ؟

گند م اور اس سے بنی ہوئی اشیاءکا استعمال ہم سب بہت شوق سے کرتے ہیں لیکن او بلڈ گروپ کے حامل افراد کو اس کے استعمال میں انتہائی احتیاط کرنی چاہیے۔

وہ ایک بلڈ گروپ جس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو گندم کے استعمال میں بے حد احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ؟

نیویارک:  گند م اور اس سے بنی ہوئی اشیاءکا استعمال ہم سب بہت شوق سے کرتے ہیں لیکن او بلڈ گروپ کے حامل افراد کو اس کے استعمال میں انتہائی احتیاط کرنی چاہیے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گندم اور اس سے بنی اشیاءمیں ’لیسٹین‘ہوتا ہے جو کہ جسم کے لئے انتہائی مفید ہے لیکن او بلڈ گروپ کے افراد کے لئے یہ انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر پیٹر جے ڈی ایڈیمو جنہوں نے مشہور کتابیں ”Eat Right for Your Type“اور ”Live Right for Your Type“ بھی لکھ رکھی ہیں کا کہنا ہے کہ لیسٹین کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے لیکن او بلڈ گرواپ والے افراد میں یہ عمل الٹ ہوتا ہے۔ ”گندم کی وجہ سے جسم میں سوزش ہوتی ہے، مدافعتی نظام بہت زیادہ تیز ہونے کے ساتھ جسم کو ہی نقصان پہنچانے لگتا ہے اور یہ لوگ مدافعتی نظام سے منسلک بیماریوں جیسے وزن میں اچانک کمی، دماغی استطاعت میں کمی، جلد کی مسائل، تھکاوٹ، خشکی، بالوں کا گرنا، نظام انہضام میں خرابی اور جسم کا سن ہونا جیسے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔“ اس کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایسے پھل کھانے میں بھی ان افراد کو احتیاط کرنی چاہیے جن میں وٹامن سی زیادہ ہو جیسے مالٹے، بلیک بیریز، تربوز اور سٹرابریز ۔”ان لوگوں کے لئے انجیر، آڑو، خوبانی، سیب اور آم مفید ہیں۔

“ ماہر صحت کا کہنا تھا کہ سبز پتوں والی سبزیاں اوگروپ والے افراد کے لئے اچھی ہوتی ہیں اور ساتھ ہی انہیں گوبھی، بند گوبھی ، مشرومز اور سبزیوں کے اچار سے اجتناب کرنا چاہیے۔