کرکٹ کے بعد کبڈی لیگ کی پاکستان آمد

پاکستان سپر لیگ کے بعد اب کبڈی لیگ بھی منعقد کیا جارہا ہے جو آئندہ برس 24 مارچ سے لاہور میں منعقد ہوگی جس میں کراچی سمیت 6 بڑے شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی

کرکٹ کے بعد کبڈی لیگ کی پاکستان آمد

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بعد اب کبڈی لیگ بھی منعقد کیا جارہا ہے جو آئندہ برس 24 مارچ سے لاہور میں منعقد ہوگی جس میں کراچی سمیت 6 بڑے شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
کرکٹ کے بعد کبڈی لیگ بھی میدان میں آ گئی،پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ24 مارچ سے لاہور شروع ہو گی، پنجاب اسٹیڈیم میں 8 اپریل تک جاری رہنے والی اس لیگ میں لاہور، کراچی سمیت ملک بھر کے 6 شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی، فرنچائزڈ10 سال کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کریں گی۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت، کینیڈا، ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تاہم ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی ایڈیشن میں صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو ہی شامل کیا جائے، ہر ٹیم 10 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، پہلی لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی بجائے ڈرافٹنگ ہوں گی۔ سیکریٹری فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کبڈی سے وابستہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد مختلف محکموں میں ملازمتیں کررہے ہیں، اداروں نے اپنے کھلاڑیوں کو لیگ میں حصہ لینے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ اس موقع پر حیدر علی داﺅد خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لیگ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے، اس حوالے سے مختلف پہلووں پرغورکررہے ہیں، پلیئرز کو ملنے والی مراعات کے حوالے سے اعلان بھی جلدکردیا جائےگا۔