ن لیگی رکن غلام بی بی بھروانہ کا استعفیٰ سپیکرکو مل گیا

ن لیگی رکن غلام بی بی بھروانہ کا استعفیٰ سپیکرکو مل گیا

"نیو نیو ز تازہ ترین "

اسلام آباد : ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا استعفیٰ ٰسپیکرکوموصول ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکا م کا کہنا ہے کہ استعفا ڈاک کے ذریعے سپیکر کو بھیجا گیا۔سپیکر ایازصادق نے ابھی استعفے کا جائزہ نہیں لیا۔غلام بی بی بھروانہ نے نظام الدین سیالوی کے جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

واضح رہے کہ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمیدالدین سیالوی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کےتین ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمدخان بلوچ مستعفی ہوچکے ہیں۔