معروف پاکستانی اداکارہ کے ساتھ بھارتیوں کا ناروا سلوک

معروف پاکستانی اداکارہ کے ساتھ بھارتیوں کا ناروا سلوک

ممبئی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ بھارتیوں کے ناروا سلوک کے بارے میں بالی ووڈ ڈائریکٹر نے آواز بلند کر دی۔
میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ”ریئس“ کے ڈائریکٹر نے آخر اپنی خاموشی توڑ دی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتہاپسندوں نے ماہرہ خان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق راہول ڈھولکیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی کہ انتہاپسندوں نے ماہرہ خان سے اچھا سلوک نہیں کیا۔بھارتی یہ بھول گئے ،کہ ماہرہ فنکارہ ہیں۔
ماہرہ خان نے ”رئیس“ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا، لیکن انتہاپسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے وہ فلم کی تشہیر کے لئے بھارت نہ جاسکی تھیں۔ پاکستانی اداکاروں  پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور بھارت میں ہنگامہ آرائی بھی کی گئی تھی۔


خیال رہے کہ ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کے خلاف احتجاج کے دوران کسی بھی بولی وڈ اداکار، پروڈیوسر یا ڈائریکٹرنے ان کے حق میں ایک لفظ تک نہیں بولا تھا، جب کہ متعدد ہدایت کار و پروڈیوسر یہ کہنے تک مجبور ہوگئے تھے کہ وہ آئندہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ لیکن ایک سال بعد آج راہول ڈھولکیا کواس بات کا احساس ہوا ہے کہ ماہرہ کے ساتھ کو ہوا وہ غلط تھا کیونکہ وہ دشمن نہیں بلکہ ایک فنکار ہیں سب سے بڑھ کر ایک انسان ہیں۔