ممبئی: عدالت نے حکم جاری کر دیا ہے کہ بگ باس کنٹسٹنٹ ارشی خان کوبگ باس کے گھر میں داخل ہو کر گرفتار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ارشی خان پر سابقہ چندسال سے کیس چل رہا ہے کیونکہ اداکارہ نے نیم برہنہ جسم پرپاکستان اور بھارت کا جھنڈا بنایا تھا ۔ جس کے باعث اداکارہ پر کیس کیا گیا تھا کہ اداکارہ نے پاکستانی اور بھارتی جھنڈے پر بے حرمتی کی ہے۔
ارشی خان کے کیس کا فیصلہ آگیا ہے اور عدالت نے حکم دیا ہے کہ بگ باس کے گھر میں داخل ہو کر ارشی خان کو گرفتار کیا جائے۔ لیکن ارشی خان کے پروموشنل ارشی کی گرفتاری کی تاریخ موخر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ارشی کے خلاف اریسٹ وارنٹ کینسل نہیں کیا گیا لیکن گرفتاری کی تاریخ کو 15 جنوری تک موخر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے ارشی خان بھارتی میڈیا میں اپنے لاابالی پن اور غیر اخلاقی حرکات کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ارشی خان نے اس سے پہلے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پر الزام لگایا تھا کہ اس کے شاہدآفریدی کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔ اداکارہ شہرت حاصل کرنے کیلئے ایسی نازیبا حرکات کرتی رہتیں ہیں لیکن اب اداکارہ سنگین مشکل میں پھنس گئیں ہیں اور اداکارہ کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔