جہانگیر ترین جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

جہانگیر ترین جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

"نیو نیوز تازہ ترین "

اسلام آباد:جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ،

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ،جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ میںامید رکھتا ہوں عمران خان میرا استعفیٰ قبول کریں گے۔

عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتا ہوں،اخلاقی طور پر میرا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں،لودھراں کے عوام کاشکر گزار ہوں،جنہوں نے مجھے اپنا لیڈر بننے کا اہل سمجھا۔

عمران خان کیساتھ مل کر تحریک انصاف کو سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا،پارٹی کارکنوں کی بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی،سب کا مشکور ہوں۔عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے،مرتے دم تک برقرار رہے گی۔

اسلام آباد:نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی،اپنی سیاسی زندگی اور تحریک انصاف پر فخر ہے۔عمران خان سمیت سخت احتساب کا سامنا کیا اور دونوں سرخرو ہوئے،جہانگیر خان ترین نے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔