بلاول بھٹو سے شادی کی خواہشمند کرن گیلانی ہاﺅس پہنچ گئی

بلاول بھٹو سے شادی کی خواہشمند کرن گیلانی ہاﺅس پہنچ گئی

کراچی:پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ملتان میں ایک روز قیام کے بعد کراچی روانگی سے قبل گیلانی ہاﺅس گئے۔تفصیلات کے مطابق گیلانی ہاوس میں کارکنوں کو اندر جانے سے روک دیا گیا کارکن نعرے بازی کرتے ہوئے زبردستی اندر گھس گئے ۔
گیلانی ہاﺅس میں کرن نامی خاتون بھی موجود تھی جس نے بلاول بھٹوکے سامنے شادی کی پیشکش کر دی۔کرن نے ثابت کر دیا کہ محبت غربت دیکھتی ہے نہ سماج کی بندشیں۔
کرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں غریب ہوں تو کیا ہوا میں بلاول سے بے انتہا محبت کرتی ہوں اور دس سال سے بلاول کا انتظار کررہی ہوں۔