فاٹا معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراعظم

فاٹا معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراعظم

کوہاٹ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں جائیں گے، (ن) لیگ واحد جماعت ہے جو صرف باتیں نہیں کام بھی کرتی ہے۔
کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا کے معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ہم ایک سو سال سے زائد پرانے نظام کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)خدمت کی سیاست کرتی ہے، الزام کی نہیں اور نواز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے ہیں، 20 سال میں وہ کام نہیں ہوئے جو 4 سال میں کیے، ساتھی ہی مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک میں انتشار کا مقابلہ کیا۔