ہیروین برآمدگی کیس میں پی آئی اے نے 13ملازمین کو برطرف کردیا

ہیروین برآمدگی کیس میں پی آئی اے نے 13ملازمین کو برطرف کردیا

کراچی :لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے ہیروئن برآمدگی سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی گئی جس کے بعد قومی ائرلائین نے اپنے 13 ملازمین کو برطرف کردیا۔


تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں انجینئرنگ، پیکس سرسز سپروائیزر اور ٹیکنیشن شعبے کے ملازمین کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ہیروئن برآمدگی کے معاملے کے بعد تمام ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے غیر متعلقہ ملازمین کے طیارے کے پاس جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


تمام ایئررپورٹس سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل بھی مزید سخت کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 16 مئی کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز کے عملے کی ’جامع تلاشی‘ لینے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ عملے کے پاسپورٹ بھی ضبط کرلیے گئے تھے۔