بھارتی کانگریس رہنما سونیا گاندھی پارٹی صدارت سے دستبردار ہوگئیں

بھارتی کانگریس رہنما سونیا گاندھی پارٹی صدارت سے دستبردار ہوگئیں

نئی دہلی:بھارتی کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی پارٹی صدارت سے دستبردار ہوگئیں، اب پارٹی صدارت ان اکے بیٹے راہول گاندھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی کے صدر منتخب ہونے کے بعد سونیا گاندھی نے کہا کہ میرا کردار اب ریٹائر ہونا ہے۔ سونیا گاندھی کا یہ بیان ان کے بیٹے راہول گاندھی کے پارٹی صدارت سنبھالنے سے پہلے آیا ہے۔کانگریس کے رہنما رندیپ کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی سیاست سے نہیں پارٹی کی صدارت سے ریٹائر ہورہی ہیں۔اکہتر سالہ سونیا گاندھی اپنے شوہر راجیو گاندھی کے قتل کے بعد سے بھارتی سیاست میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔