دعا ہے ویرات اور انوشکا کی شادی شدہ زندگی کامیاب ہو ، محمد عامر

دعا ہے ویرات اور انوشکا کی شادی شدہ زندگی کامیاب ہو ، محمد عامر

دبئی: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما   کو  نئی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کو  بری نظر سے بچنے کی دعا دی ہے۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پر جہاں دونوں کو دنیا بھر سے مبارکباد دی جارہی ہے وہیں پاکستانی کرکٹروں نے بھی دونوں کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں ٹی ٹین لیگ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران ویرات اورانوشکا کی شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں کی شادی پر بہت زیادہ خوش ہوں اور ویرات کوہلی کو زندگی کی نئی اننگز پر مبارکباد دیتاہوں۔ جس طرح ویرات کوہلی نے کرکٹ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی اور انوشکا کی شادی شدہ زندگی بھی اسی طرح کامیاب ہو۔

اس کے علاوہ عامر نے دونوں کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی دونوں کو ہر بری نظر سے بچائے۔واضح رہے کہ محمد عامر نے ویروشکا   کی شادی پر دونوں کو  ٹوئٹر   پر بھی مبارکباد دی تھی۔

مصنف کے بارے میں