آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے ہمارے کم سن شہید ہیں: مریم اورنگزیب

آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے ہمارے کم سن شہید ہیں: مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی اسلام، پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے، دہشت گردوں نے رنگ و نسل، مذہب و عقیدہ اور عمر و جنس کی سازش ہے، مسلح افواج ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا، آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے ہمارے کم سن شہید ہیں۔


مریم اورنگزیب نے شہداء اے پی ایس کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے ہمارے کم سن شہید ہیں، ان شہداء کی قربانی سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک زبان ہو کر صف آراء ہوئی، دہشت گردی اسلام ،پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے، دہشت گردوں نے رنگ و نسل، مذہب و عقیدہ اور عمر و جنس کے کسی امتیاز کے بغیر پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔


انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کے تحت اقدامات اٹھائے گئے، مسلح افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا۔