ڈیرن سیمی کا سانحہ پشاور کے شہدا ءکیلئے پیغام جاری

ڈیرن سیمی کا سانحہ پشاور کے شہدا ءکیلئے پیغام جاری

لاہور : سانحہ آرمی پبلک سکول کی تیسری برسی پر جہاںملک بھر میں شہداءکو یاد کیا جا رہا ہے تو وہی ویسٹ انڈیز کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے ایسا بیان جاری کیا ہے کہ پاکستانیوں کے دل میں گھر کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ٹوئٹر پر سانحہ اے پی ایس کے شہدا کیلئے ٹویٹ کی ، جس میں انہوں نے یہ یاد دہانی کروائی کہ کیسے انہوں نے پی ایس ایل ٹرافی اے پی ایس کے طلباءاور اساتذہ کے نام کی اور ان کا غم بھلانے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کیلئے انہیں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بلایا گیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”ہم نے اپنی پی ایس ایل کی ٹرافی اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ کے نام کی۔ اور پی ایس ایل کے ایک زبردست اور یادگار دورہ کو یقینی بنایا تاکہ وہ ہلکے دل اور چہروں پر مسکراہٹ سجائے واپس پشاور لوٹ سکیں۔“

89fa19609c45bc53ddd36f7ba492c2c5



تاہم اس پر ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ مستقبل ہیں۔۔۔ ہم انہیں اپنے دل میں رکھ کر کھیلتے ہیں۔“

8e998b67a1badcccd70bcd63471b1d55



واضح رہے کہ ملک بھر میں آج سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکی یاد میں تیسری برسی منائی جا رہی ہے۔