یمن میں سعودی اتحادی فوج سے جھڑپ میں 51 حوثی باغی ہلاک

یمن میں سعودی اتحادی فوج سے جھڑپ میں 51 حوثی باغی ہلاک


عدن:یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے جھڑپ اور فضائی کارروائی کے نتیجے میں 51 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق یمن کے ساحلی شہر حدیدہ سے 70 کلومیٹر دور حوثیوں کے زیرِ انتظام 5 علاقوں پر حملے کیے گئے۔ مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملوں میں 28 حوثی باغی ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔


دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے دعوی کیا کہ یمنی حکومت نے صعدہ کی تحصیل بیہان کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحصیل بیہان میں ہونے والی چھڑپوں میں 14 حوثی باغی ہلاک ہوئے جبکہ اتحادی افواج کے 9 اہلکار بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 9 حوثی مختلف مقامات پر ہلاک ہوئے۔