چینی بحریہ نے شمالی کوریا کے ساحل پر بحری فوجی مشقیں شروع کردیں

چینی بحریہ نے شمالی کوریا کے ساحل پر بحری فوجی مشقیں شروع کردیں


تہران: چینی بحریہ نے شمالی کوریا کے ساحل پر اپنی بحری فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں ، مشقیں چارروز جاری رہیں گی ،یہ مشقیں اس وقت شروع کی گئی ہیں جب پیانگ یانگ نے امریکہ کو وارننگ دی تھی کہ وہ اپنے اقدامات کے ذریعے خطے کو ایٹمی جنگ میں دھکیل رہا ہے


تفصیلات کے مطابق چین کی بحری مشقیں گذشتہ روز چین کے شمال مغربی صوبے لیاؤننگ کے ساحل لس ہن پر شرو ع ہوئی ، ان مشقوں کیلئے 276کلومیٹر کے علاقے کو عام سرگرمیوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ چین کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق لس ہن پیپلز لبریشن آرمی کے شمالی بحری بیڑے کا اہم اڈاہے جو کورین جزائر کے علاقے میں چینی بحری حدود کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔


ان بحری مشقوں میں بڑی تعداد میں جہاز حصہ لے رہے ہیں، گذشتہ ہفتے بھی چینی بحریہ کے چالیس جنگی جہازوں نے مشرقی چینی سمندر میں مشقیں کی تھیں ۔ جمعرات کو شمالی کوریانے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کی بحری ناکہ بندی کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،اگر ایسا ہوا تو یہ خطرناک مثال ہو گی اور یہ ایٹمی جنگ کی طرف ایک بڑا قدم ہو گا