ووٹ کے حق اور فیصلے کو تسلیم کرنا ہو گا : سعد رفیق

ووٹ کے حق اور فیصلے کو تسلیم کرنا ہو گا : سعد رفیق

کراچی: وفاقی وزیر ریلویز نے کہا ہے کہ ووٹ کے حق اور فیصلے کو تسلیم کرنا ہو گاارو کوئی ادارہ آئین و قانون سے باہر نکلے گا تو سوال ہو گا. باہر بیٹھ کر قومی معاملات پر بات کرنے والے کو کچھ علم نہیں۔

شہر قائد میں نون لیگ سندھ کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا کہ کراچی کے ہر ضلع میں ورکرز کنونشن کریں گے۔ نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلے پسند ہوں یا نہ ہوں، ان پر عملدرآمد کرنا چاہئے، انتخاب کا عمل زیادہ دور نہیں، سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، ملک میں سیاست بہت گرم اور تیز چل رہی ہے، ملک میں بروقت انتخابات ہونے چاہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے کا رواج ختم ہونا چاہئے، جو بھی چیف ایگزیکٹو ہو اس کے پاس مکمل اختیارات ہونے چاہیں، اختیارات میں مداخلت نہیں کریں گے تو ملک آگے بڑھتا جائے گا، ایک دوسرے کی ریڈ لائن کو کراس نہیں کرنا چاہئے۔

وزیر ریلویز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نااہلی کے فیصلے آ رہے ہیں، ووٹ کے ذریعے تبدیلی سے پاکستان آگے بڑھے گا، سیاسی جماعتوں اور اداروں میں بھی بلوغت آئی ہے، مہم جوئی کا شوق رکھنے والے بھی موجود ہیں، توقع کرتا ہوں کہ آہستہ آہستہ بلوغت کا عمل آگے بڑھے گا۔