اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
ضرور پڑھیں: دو سو فیصد پرفارمنس دینا چاہتا ہوں: فواد عالم
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اورفوجی عدالتوں سے دی گئی 20 دہشتگردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔تمام مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سزائے موت پانے والوں میں حمید الرحمان، سعد علی، ابرار، فداحسین، محمد حسین، رحیم اللہ، عمر زادہ اور دیگر شامل ہیں۔
دہشتگرد سکیورٹی اداروں پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہے۔