پشاو ر ریپڈ بس، معذورافراد کو سہو لیات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار

پشاو ر ریپڈ بس، معذورافراد کو سہو لیات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار
فوٹو بشکریہ: ایف بی میوٹ پیپر

پشاور:پشاو ر ریپڈ بس منصوبے میں معذور، نابینا افراد کے لئے خصوصی سہو لیات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے 26کلو میٹر طویل شاہراہ پر جدید ترین سگنلز، جدید ترین لائٹنگ سٹرپ نصب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق  صوبائی حکومت نے پشاور میں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل اور اسے بین الاقوامی معیار اور تقاضوں کے تحت مکمل کرنے کا اعادہ کیا ہے تاکہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات کم سے کم کرایہ میں دی جا سکیں۔ 

اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے۔

ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔