پاک فضائیہ سانحہ پشاور کے شہداءکی قربانی کو کبھی فراموش نہیں سکتی

پاک فضائیہ سانحہ پشاور کے شہداءکی قربانی کو کبھی فراموش نہیں سکتی
فوٹو بشکریہ: سوشل میڈیا ٹوئیٹر اکائونٹ

اسلام آباد : پاک فضائیہ اور پوری قوم سانحہ پشاور کے شہداءکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، پا ک فضا ئیہ کا ہر فرد شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اے پی ایس کے شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اور پوری قوم سانحہ پشاور کے شہداءکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

تر جما ن پا ک فضا ئیہ کے مطابق سانحہ اے پی ایس پشاور کی چوتھی برسی کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پا ک فضا ئیہ کا ہر فرد شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پوری قوم سانحہ پشاور کے شہداءکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ائیر چیف نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔