ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان ،67 ہزار سے زائد طلبہ کامیاب

MD CAT 2020 results announced, more than 67,000 students successful

اسلام آباد:ایم ڈی کیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی) کی جانب کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ کیلئے پی ایم سی کی جانب سے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق طلبہ اپنا رزلٹ پی ایم سی کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔


پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سال 1 لاکھ 21 ہزار 181 طلبہ ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوئے جبکہ اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 67 ہزار 611 رہی ہے جبکہ طلبہ 60 فیصد سے زائد امتحان میں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a ece0d4ab5b338a8fff211ea7d3c255a3


یاد رہے کہ 29 نومبر کو ایم ڈی کیٹ کے لئے داخلہ امتحان لیا گیا تھا جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ طلبہ کے لئے خصوصی امتحان 13 دسمبر کو لیا گیا تھا۔


پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کے نائب صدر بیرسٹر علی رضا کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کیلئے 29 نومبر کو پاکستان میں 1 لاکھ 25 ہزار طلبہ نے درخواستوں میں اپنے ناموں کا اندراج کرایا تھا جبکہ 138 طلبا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت ہونے کے باعث امتحان نہیں دے سکتے تھے۔


پی ایم سی کے نائب صدر بیرسٹر علی رضا نے بتایا تھا کہ ایم ڈی کیٹ 2020 کے لیے 29 نومبر کو پورے پاکستان میں ایک لاکھ 25 ہزار درخواست دہندگان نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا تھا جبکہ ان میں سے 138 طلبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکتے تھے۔