آج کے دن آرمی سکول پشاور کا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا:مریم نواز 

The shocking tragedy of Army School Peshawar took place today: Maryam Nawaz

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کے دن آرمی سکول پشاور کا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا۔ دہشت گردوں نے ہمارے پھول سے بچے، ہمارا مستقبل ہم سے چھین لیا۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور نائب صدر (ن) لیگ نے کہا کہ قوم نے نواز شریف کی قیادت میں مسلح افواج اور تمام سول سکیورٹی اداروں کی مدد سے اپنے بچوں کے خون کا بدلہ لیا۔دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی اور امن بحال کیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ 49 برس پہلے آج ہی کے دن قائد اعظم کا پاکستان دو لخت ہو گیا۔ اس لیے کہ ایک ڈکٹیٹر نے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا,ووٹ کی عزت پامال کی۔ حمود الرحمن کمیشن کی سفارشات کو ٹھکراتے ہوئے آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے، اب یہ نہیں ہو گا,قوم جاگ چکی۔

3cd94509a2303e6e00ad533fceb982e9


یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014ءکا دن پاکستانی قوم کے ذہنوں سے کبھی نہیں نکل سکتا کیونکہ اس روز دہشتگردوں نے سکول میں زیر تعلیم بچوں کیساتھ ظلم وبربریت کی ایسی داستان رقم کی جسے بھلانا ناممکن ہے۔


سولہ دسمبر 2014ءکا شمار تاریخ انسانی کے سیاہ ترین دنوں میں ہوتا ہے۔ اس روز ظالم دہشتگردوں نے پشاور میں قائم آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے طلبہ کو شہید کرکے خون کی ہولی کھیلی۔ ظالموں نے کلاس رومز میں داخل ہو کر چن چن کر بچوں اور ان کے اساتذہ کو شہید کیا۔ یہ ایسا واقعہ تھا جس نے ہر آنکھ اشکبار کردی۔


سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی کے موقع پر شاہ محمود قریشی ،شبلی فراز اور شفقت محمود نے اپنے اپنے پیغامات میں اپنے دکھ کا اظہار کیا۔