استعفوں کی بات صرف پھلجھڑی، پیپلز پارٹی گیٹ نمبر 4 کی پیدوار نہیں،شیخ رشید

The talk of resignations is not just a product of Phaljhari, PPP Gate No. 4, Sheikh Rashid

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گیٹ نمبر 4 کی پیدوار نہیں،وزارت داخلہ اپوزیشن سے مثبت گفتگو کرے گی،استعفوں کی بات صرف پھلجھڑی ہے جبکہ اپوزیشن اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو شوق سے آئے۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری روایت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ کرپشن کیسز کے علاوہ ہر چیز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں،یقین ہے شہباز شریف مثبت سوچ کے ساتھ سیاست کو آگے بڑھائیں گے جبکہ میڈیا جو مشورہ دے گا وہ ایف آئی اے کی بہتری کے لئے دے گا۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ انتہائی قدم اٹھانا چاہتے ہیں جس سے جمہوریت بند گلی میں بند ہوجائے گی،اسلام آباد میں 126 دن پڑاؤ ڈالا تھا،ای سی ایل میں 400 افراد کے نام ہیں جنہیں کم کرنے کا کہہ دیا ہے،بلیک لسٹ میں بھی ہزاروں لوگوں کے نام ہیں،ایف آئی اے کو لوگوں کی شکایتیں حل کرنے کا کہہ دیا ہے،ہم نے اسلام آبادمیں 126دن پڑاؤ ڈالا لیکن کچھ نہ ہوا،سیاست میں پیپلزپارٹی کو بہتر پوزیشن پر دیکھ رہا ہوں جبکہ بلاول نے جلسوں میں جوکہا وہ تقاریرہیں،ہم بھی ایسے ہی کرتے تھے۔