پاکستان میں بہت جلد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی، فواد چوہدری

پاکستان میں بہت جلد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی، فواد چوہدری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: گاڑیوں کی قمیتوں روز بروز اضافے سے پریشان شہریوں کو فواد چوہدری نے خوشخبری سُنا دی۔ کہتے ہیں ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جو جلد کم ہو جائیں گی۔ 

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی نے کہا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکڑک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور اس پالیسیوں کی وجہ سے گاڑیوں کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔ لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ماحول کے لئے الیکڑک وہیکل پالیسی اہم ہے کیونکہ بڑے شہروں میں 35 فیصد سے زیادہ فضائی آلودگی ٹریفک کے دن بدن بڑھنے کی وجہ سے ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکڑک وہیکل پالیسی سے پاکستان میں بھی جلد گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گی جبکہ موبائل کی تین بڑی کمپنیاں جلد ملک میں آپریشن شروع کر دیں گی۔ ای سی سی نے اس حوالے سے بھی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ نے کہا میڈ اِن پاکستان کی مہم میں یہ بڑی کامیابیاں ہیں اور جلد ہم اپنی الیکڑک گاڑیاں، موبائل فونز بنانے لگیں گے۔ ہم اب ملک میں ہی اپنے وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں اور جلد ہی ایکسرے اور ڈائلیسز مشینیں بھی بنائیں گے۔ 

خیال رہے اکتوبر کے مہینے میں :پاک سوزوکی نے اپنی 3 گاڑیوں آلٹو، ویگن آر اور سوئفٹ کی قیمت میں 42ہزارروپے تک کا اضافہ کر دیا تھا۔ 

پاکستان کے مشہور برانڈ کی جانب سے ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ والی پیش کردہ سب سے سستی کار آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 35 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 1.433 ملین روپے ہوگی جبکہ سوزوکی کی جانب سب سے سستی گاڑی آلٹو کا وی ایکس میں ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ کی سہولت نہیں اس کے قمیت 1.2 ملین روپے ہے۔ آلٹو کے ٹاپ ویرینٹ اے جی ایس کی قیمت 35ہزار روپے اضافے کے بعد اب 16لاکھ 33 ہزار روپے ہو گئی۔ 


ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 42 ہزار روپے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 16 لاکھ 40ہزار ہوگئی ہے اسی طرح آلٹو کا وی ایکس ایل ورژن کی قیمت میں 35ہزار روپے اضافے کے بعد 17 لاکھ 30ہزار روپے میں فروخت ہوگی جبکہ سوئفٹ ایم ٹی اور ایم ٹی کی قیمت میں 35ہزار روپے اضافے کے بعد 20لاکھ 30ہزار اور 21لاکھ 75ہزار ہو گئی۔