پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف

پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف
کیپشن: پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کہا میدان جنگ میں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید مہارت اور تعاون ضروری ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانولہ میں فلیڈ مشعقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ائر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمانڈر آرمی ایئر ڈینفنس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ کور کمانڈر منگلا اور گوجرانوالہ بھی موجود تھے۔ 

bae08191c01f90ed788719a5f2698ce8

آرمی چیف اور ایئر مارشل نے اپنے دورے کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسلحہ کی مشقوں کا معائنہ کیا اور ایئر ڈیفنس کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا میدان جنگ میں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید مہارت اور تعاون ہونا ضروری ہے۔ مسلح افواج ملک کی عوام کی حمایت سے ہر طرح کے خطرے سے بھر پور انداز میں نمٹنے کے لئے تیار ہے۔