کورونا وائرس کی دوسری لہر میں پہلے سے زیادہ کیسز آرہے ہیں ،ڈاکٹر فیصل محمود

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں پہلے سے زیادہ کیسز آرہے ہیں ،ڈاکٹر فیصل محمود
سورس: سکرین شارٹ

عائشہ احتشام کے ساتھ 

سینئر ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں پہلے سے زیادہ  کیسز سامنے آرہے ہیں ۔ نیو نیوز کے پروگرام عائشہ احتشام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے اعداد وشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ایک سو پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔افسوس یہ ہے کہ ایک طرف 

ہمارے کیسز بڑھتے جارہے ہیں دوسری طرف  لوگ بالکل احتیاط نہیں کررہےاور ایسی صورتحال میں وائرس پہلے سے زیادہ پھیل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس کی دوسری لہر  میں پہلے کی نسبت کیسز زیادہ آرہے ہیں اور ایسی صورتحال میں اموات زیادہ ہوسکتی ہیں ۔ وائرس پہلے جیسا ہی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے لیکن ہماری احتیاط میں کمی آگئی ہے ۔ جتنے ٹیسٹ زیادہ ہوں گے اتنے ہی مریض سامنے آئیں گے کیونکہ لوگ اس بارے میں کوئی احتیاط نہیں بر ت رہے ۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر میں سب سے پہلے ماسک پہننا ہے ناک اور منہ کو ڈھانپ کر رکھیں ہاتھ دھوئیں  ایسی جگہ پر جانے سے پرہیز کریں جہاں پر رش ہو یا بہت سے لوگ بیٹھے ہوں ۔