پورن گرافی کی لت نے ذہنی صحت کو تباہ کر دیا، معروف گلوکارہ کا انکشاف

پورن گرافی کی لت نے ذہنی صحت کو تباہ کر دیا، معروف گلوکارہ کا انکشاف

نیو یارک: معروف امریکی  گلوکارہ بلی ایلش نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں پورون گرافی کی عادت نے ان کی ذہنی صحت کو تباہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق  امریکی گلوکار نے  ایک ریڈیو شو میں بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ وہ 11 سال کی عمر میں پورن  گرافی  کی لت میں مبتلا ہو گئیں تھیں، جسکے باعث انکی ذہنی صحت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

گلوکارہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے خیال میں فحش مواد دیکھنا ایک گھٹیا عادت ہے، وہ 11 سال کی عمر سے حد سے زیادہ اس لت میں مبتلا ہو چکیں تھیں جس نے واقعی میرے ذہن پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے۔

خیال رہے کہ نامور امریکی گلوکارہ  نے  لاس اینجلس میں تعلیم حاصل کی، اب تک سات گریمی ایوارڈز  اپنے نام کر چکی ہیں۔

گلوکارہ نے اپنے دوسرے البم "Happier Than Ever"   میں بھی ایسے گانوں کو شامل کیا ہے جن میں  بریک اپ کے بعد گھر میں اکیلے رہنے اور اپنے آپ کو پورن گرافی  میں مشغول رکھنے کا ذکر کیا گیا ہے۔تاہم اب اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ سوچ کر غصہ آتا ہے کہ وہ کیوں اس عمل کو مناسب  سمجھتی رہیں۔

دوران انٹریو گلوکارہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس اگست میں کورونا کا شکار ہونے پر ان کی حالت انتہائی ناساز ہو گئی تھی ، اور انہوں نے دو ماہ زندگی و موت کی کشمکش میں گزارے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن نے ان کو  موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا ۔