سانحہ اے پی ایس، سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی افسردہ

سانحہ اے پی ایس، سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی افسردہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کو آج سات برس مکمل ہو گئے ہیں لیکن شہداءکی یادیں آج بھی تازہ ہیں اور ہر کوئی شہید بچوں کے والدین کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہا ہے۔ 
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی اس حوالے سے پیغام جاری کیا اور لکھا ’جنازوں پر پھول کئی بار دیکھے۔۔۔ پھولوں کے جنازے کا عجب ہی منظر تھا۔‘ 

e22ab50ace631ae6e067d1761fa2c53c


ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سانحہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جبکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔ 
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ءکو پاکستانی تاریخ کا دردناک واقعہ رونما ہوا اور 6 دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ کر کے طلباءپر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں معصوم طالب علم اور اساتذہ خون میں نہا گئے۔ اس حملے میں 147 افراد شہید ہوئے جن میں 122 طلباء، 22 سکول سٹاف ممبر اور تین سیکیورٹی اہلکار شامل تھے۔