تین روز تک موبائل سروسز معطل رکھنے کا اعلان ،اہم وجہ سامنے آگئی 

Mobile Service PTA, OIC Meeting

اسلام آباد:اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین روز موبائل فون سروسز معطل رہے گی وزادت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی ہدایت کردی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق او آئی سی اجلاس کے موقع پر 17،18 اور 19دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل  سروس معطل رکھی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں وی وی آئی پی موومنٹ اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون سروس تین روز معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے،18دسمبر کو اجلاس کے ایجنڈے اور اعلان اسلام آباد کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں تمام ممبر اور مبصر ممبران کے نمائندے ،سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے حکام شرکت کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 19دسمبر کو ہونے والے غیر معمولی اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لیں۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں ایک چھت تلے اکٹھے ہوکر مسئلہ افغانستان پر مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گے۔