ڈالر کی قدر میں آج استحکام، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ

ڈالر کی قدر میں آج استحکام، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ
کیپشن: ڈالر کی قدر میں آج استحکام، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 177 روپے 98 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

1995849ffe42cd82b00ad6710d7ac80c

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 635.66 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43731.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران 1.43 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔ شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

مصنف کے بارے میں