ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو فتح کے لیے 208 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو فتح کے لیے 208 رنز کا ہدف
سورس: twitter

کراچی : ویسٹ انڈیز نے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو فتح کے لیے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ نڈیز نے مقررہ اوورز میں 207 رنز بنائے۔ 

  

کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا  ۔ ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز برینڈن کنگ اور شمراہ بروکس نے ٹیم کو 66رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

کنگ نے جارحانہ انداز اپنایا اور 21 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے لیکن نصف سنچری سے قبل ہی محمد وسیم نے ان کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔

دوسرے اینڈ پر موجود بروکس نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49رنز کی اننگز کھیلی لیکن شاہنواز دھانی نے ان کو چلتا کردیا۔

اس کے بعد نکولس پوران کا ساتھ دینے ڈیرن براوو آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 50رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔

نکوپلس پوران نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور براوو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 93رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن وسیم نے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے انہیں بھی چلتا کردیا۔