ممکنہ اومی کرون کے خدشات سے بچنے کیلئے حکومت نے نیا حکمنامہ جاری کر دیا 

Omicron Variant, SARS-CoV-2, Pakistan

کراچی :پوری دنیا میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلائو کے باعث حکومت سندھ نے نیا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے تحت اومی کرون کے ممکنہ پھیلائو کو روکنا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے کرونا کے نئے ویرنٹ اومی کرون کے ممکنہ پھیلائو سے بچنے کیلئے پہلے ہی احتیای تدابیر شروع کر دی ہیں جس کے تحت صرف ویکسینیٹڈ افراد کو تقریبات میں

شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ ‏شادی ہالز، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور سنیما میں صرف ویکسینیٹد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح سانگھڑ اور سکھر میں اندرونی تقریبات میں 500 افراد کو ‏شرکت کی اجازت ہوگی، بیرونی تقریبات میں 1 ہزار افراد کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی،کاروباری اوقات رات 10 بجے تک رہیں گے، کوئی چھٹی کا دن نہیں ہوگا۔ 

مذکورہ حکم نامے کا اطلاق 16 دسمبر سے 30 دسمبر تک ہوگا۔

مصنف کے بارے میں