سرحد پر کشیدگی کے باجودطالبان حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ،بلاول بھٹو

سرحد پر کشیدگی کے باجودطالبان حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ،بلاول بھٹو

لاہور: وزیرخارجہ بلاول بھٹو  کا کہنا ہے کہ سرحد پر کشیدگی کے باجود ،،طالبان حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔

 نیو یارک میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی گجرات کا قصائی ہندوستان کا وزیراعظم ہے ،بھارت پاکستان میں دہشت گردی  پھیلا رہا ہے،  لاہور کے علاقے  جوہر ٹاؤن میں ہونے والے  دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کےناقابل تردید ثبوت ملے ہیں۔

 بلاول بھٹو   نے کہا بلوچستان میں دہشت گردی   کے پیچھے  غیر ملکی عناصر ہیں،کراچی میں  چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا،دہشت گردوں کو  بھارت سے مدد مل رہی ہے ،ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے،دہشت گردوں کی مالی مدد  روکنا ہوگی۔

 وزیرخارجہ  کا کہنا تھا بھارت کا وزیراعظم بننے تک مووی کے امریکہ میں داخلے پر پابندی تھی ،وزیرخارجہ کے مطابق دہشت گردی کو اسلام یا کسی مذہب سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں ،2001کے بعد دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والے مسلمان ہیں ۔