پاکستان ریلوے کا ملکوال سے پنڈدادنخان سیکشن پر شٹل ٹرین شروع  کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا ملکوال سے پنڈدادنخان سیکشن پر شٹل ٹرین شروع  کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان ریلوے نے ملکوال  سے پنڈدادنخان سیکشن پر شٹل ٹرین شروع  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ  ملکوال  سے پنڈدادنخان سیکشن پر شٹل ٹرین کا  آزمائشی آپریشن اسی ماہ شروع ہوگا،ٹرین دن میں 3 چکر لگائے گی۔

 وفاقی وزیرسعد رفیق نے کہامسافروں نے دلچسپی لی تو ٹرین روٹ مستقل کردیا جائےگا ۔ 

خواجہ سعد رفیق نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خانپر تنقید کرت ہوئے کہا کہ   ایک ایسا شخص ہے جو انتہائی قیمتی گھڑیاں  ہی نہیں قیمتی زیورات بھی لے اڑا، "اربوں کی خریداری،کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دیں"  ۔

مصنف کے بارے میں