16 دسمبر پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،وزیراعظم

 16 دسمبر پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کا 16 دسمبر سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا اپنے  ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا  کہ 16 دسمبر پوری قوم کو اس کرب کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے اے پی ایس میں ظلم کی داستان رقم کی، برسوں بعد غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا۔

وزیراعظم  نے لکھا آج سانحہ اے پی ایس کےشہدا سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنے کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،  16 دسمبر دہشت گردی کیخلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے،  یہ واقع  پوری دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عظیم قربانیں دی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں