معروف ہدایتکار آغا حسن عسکری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

 معروف ہدایتکار آغا حسن عسکری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں معروف ہدایتکار آغا حسن عسکری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  دیا گیا ۔

لاہور میں ہونے والی  ایوارڈ شو  کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکاروں، گلوکاروں اور اداکاروں  نے شرکت کی۔ 

ایونٹ کے چیف آرگنائزر ٹائیگر شاہ کا کہنا تھا کہ آغا حسن عسکری کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے انجام دی گئی خدمات کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے۔

تقریب میں گلوکارہ مون پرویز اور میگھا نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین سے بھرپور داد سمیٹی جبکہ بھنگڑا کنگ ناصر بیراج اور نامور گلوکار انور رفیع کی پرفارمنس کو بھی خوب پسند کیا گیا۔

تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹرز سید نور، ناصر ادیب، مسعود بٹ، پرویز کلیم، کمال پاشا، شہزاد رفیق، راشد محمود، صفدر ملک، ذوالفقار مانا، الطاف حسین، میگھا، مون پرویز، خوشبو، انور رفیع، بھنگڑا کنگ ناصر بیراج، ٹائیگر شاہ، خلیل الرحمن قمر ، ڈی جی پلاک صغری صدف ودیگر نے شرکت کی۔
 

مصنف کے بارے میں