روس ہمیں سستا پٹرول دینے پر تیار ہے: وزیر پٹرولیم ، روس سے تیل نہیں لے رہے: وزیر خارجہ ،کس کی مانیں کس کی نہ مانیں، عوام پریشان

روس ہمیں سستا پٹرول دینے پر تیار ہے: وزیر پٹرولیم ، روس سے تیل نہیں لے رہے: وزیر خارجہ ،کس کی مانیں کس کی نہ مانیں، عوام پریشان
سورس: File

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ہمیں ڈیزل، پٹرول دے گا۔ روس نے کہا ہے سستا خام تیل بھی دیں گے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مصدق ملک نے کہا کہ روس سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ امید ہے پٹرولیم مصنوعات رعایتی قیمت پر ملیں گی۔ 

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کا روس سے سستا تیل لینے کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی ہم لے رہے ہیں۔