جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا تجربہ

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا تجربہ

نیو دہلی: جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا تجربہ کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوہری صلاحیت کے حامل ’’اگنی-5‘‘ کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جو 5 ہزار 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ تجرباتی بنیاد پر میزائل کو اڈیشہ کے عبدالکلام جزیرے پر مربوط ٹیسٹ رینج سے لانچ کیا گیا ۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجربے کا اصل مقصد چین کو پیغام دینا تھا کیونکہ دو روز قبل ہی بھارتی ریاست اروناچل کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں متعدد بھارتی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے اگنی-5 کی جو تفصیلات شیئر کی گئی ہیں اس میں بھی نقشے میں چین کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ اصل مقصد چین کو دباؤ میں لانا ہے ۔

دوسری جانب ، چین نے بھارت میزائل تجربے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں